کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

عدالت نےجن ملزمان پرفرد جرم عائد کی ہے ان میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کےعلاوہ سراج تالپور،سجاد تالپور، غلام مرتضیٰ لاشاری شامل ہیں۔

 ملزم شاہ رخ جتوئی نےفرد جرم عائد کئےجانےکے بعد صحت جرم سے انکارکردیاہے۔

عدالت نےکل بروز جمعہ تمام گواہان کوعدالت میں طلب کرلیاہے۔

عدم حاضری پرعدالت  نے دیگرملزمان کواشتہاری قراردے کرپولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے