Pakistan News

ایم کیو ایم آج لندن میں مظاہرہ کرے گی

لندن: متحدہ قومی موومنٹ سانحہ عباس ٹاؤن اور بادامی باغ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کو برطانوی دارالحکومت لندن وزیراعظم ہاؤس کے باہر مظاہرے کرے گی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن اور بادامی باغ کے متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان سانحات میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے لندن میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ  لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پرآج ہونے والے مظاہرے میں شرکت کریں تاکہ متاثرین کے غم بانٹیں جاسکے۔

Most Popular

To Top