Pakistan News

بیرون ملک پاکستانی ووٹ سےمحروم نہ رہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم کوئی بھی پاکستانی ووٹ کے حق سےمحروم نہیں رہنا چاہئے۔

چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےانتخابی اصلاحات اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ سہولت کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کےوکیل منیرپراچہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط اوربااختیار بنانے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں،الیکشن کمیشن کے بارے میں ابھی ترامیم ہونا باقی ہیں۔

جسٹس عظمت نےکہا کہ یہ بات تو پچھلے سال جولائی کی ہے،اس بارے میں ابھی تک  کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد توفہرستوں میں ووٹ کا اندراج ممکن نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس افتخارچوہدری نےکہا کہ عدالت کئی بارکہہ چکی ہے کہ آپ کے پاس وقت نہیں۔

اس موقع پرچیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا بندوبست کرنے کیلئےالیکشن کمیشن میں الگ ڈیسک بنایا جائے،الیکشن کمیشن اس سلسلے میں وزارت اوورسیزپاکستانیز، او پی ایف اورنادرا سے معاونت لے سکتا ہے،جتنی جلدممکن ہو یہ عمل مکمل کیا جائے، بیرون ملک کسی بھی پاکستانی کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں رہناچاہیے۔

 عدالت نےالیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پررپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔

Most Popular

To Top