Pakistan News

جسٹس(ر) طارق پرویز خیبرپختونخواہ کے نگراں وزیراعلٰی نامزد

جسٹس(ر) طارق پرویز خیبرپختونخواہ کے نگراں وزیراعلٰی نامزد

Mar 15th, 2013 ( No Comment )

1
0
0
0
0
1

Print Friendly and PDF

 

tariq-pervez

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کیلئے جسٹس(ر) طارق پرویزکونگراں وزیراعلٰی نامزدکردیا گیا۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے جمعہ کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس کےدوران  ان کے نام کا اعلان کیا، اس موقع پر صوبے کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ جسٹس( ر) طارق پرویز15فروری کو پشاور میں پیدا ہوئے،انہوں نے 1971 میں پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی،وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک باصلاحیت قانون دان مانے جاتے تھے۔

جسٹس(ر) طارق پرویز نے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے بطور صدر خدمات انجام دیں، اپریل 2005وہ پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے، بعدازاں اکتوبر2009میں انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا اور14فروری 2013کو ریٹائر ہوئے۔

اس موقع پرامیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر) طارق پرویزکی نامزدگی حکومت اوراپوزیشن کے باہمی اتفاق سے ہوئی ہے، امید ہے کہ ان کی نگرانی میں آئندہ انتخابات انتہائی شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے۔

Most Popular

To Top