Reviews

شمالی کوریا میزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگے نکل گیا، ہیگل

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میزائل ٹیکنالوجی میں بہت آگے نکل چکا ہے،امریکا پہلے ہی کیلی فورنیا اور الاسکا میں میزائل شکن نظام قائم کر چکا ہے لیکن اب اضافی ہتھیار نصب کیے جائیں گے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا تاکہ ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کےممکنہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

چک ہیگل نے دعوی کیا کہ امریکی دفاعی میزائل نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے،امریکا کسی صورت دنیا کے امن کو برباد نہیں ہونے دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سر زمین کو حملوں سے بچانے کے لیے ہم اپنے پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اضافی میزائل شکن نظام نصب کرنے کافیصلہ حال ہی میں شمالی کوریا کی جانب سے ہونے والے خطرناک اقدامات کے باعث کیا گیا ہے۔

Most Popular

To Top