Pakistan News

مشرف کے پاسپورٹ کی تجدید ہوگئی

دبئی: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے دبئی سے ڈپلومیٹک ریڈ پاسپورٹ کی تجدید ہوگئی ہے۔

پرویز مشرف اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے پہنچے جسے ان کی آمد کے پیش نظر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

 سابق صدر نے اس موقع پر ایک بار پھر کہا کہ وہ 24 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم اب انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے دوبارہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے خود ساختہ جلا وطن سابق صدر کی وطن واپسی کے اعلانات کئی بار پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں تاہم متعدد بار فیصلے واپس لیے لینے کے بعد عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ شاید اب کبھی وطن واپس نہ آئیں گے۔

اب جب کہ پاکستان میں کسی بھی وقت نگراں حکومت کا قیام عمل میں آنے کا امکان ہے جنرل ریٹائرڈ مشرف کی جانب سے وطن واپسی کے حتمی اعلان اور پاسپورٹ کی تجدید کے بعد مقامی میڈیا میں ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے اشہتارات بھی چلانا شروع ہوگئے ہیں

Most Popular

To Top