Pakistan News

پاکستان تیسری پوزیشن کی دوڑ سے باہر

ایپوہ: ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ  میں پاکستانی آخری گروپ میچ میں بھی کامیابی حاصل نہ کر سکا اور جنوبی کوریا سے میچ 2-2گولز سے برابر کرکے تیسری پوزیشن کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 22ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، کھیل کے پہلے ہاف میں سلمان حسین نے گول کر کے گرین شرٹس  کو ایک گول کی برتری دلا دی ۔

دوسرے ہاف کے کچھ ہی دیر بعد کورین کھلاڑی نے گول کر کے حساب  برابر کر دیا جس کے بعد حسیم خان نے گول کر کے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی لیکن گرین شرٹس زیادہ دیر برتری کو برقرار نہ رکھ سکی اور کھیل کے 53ویں منٹ میں کوریا نے گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔

میچ برابر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کی دوڑ سے باہر ہوگئی ،گرین شرٹس اب پانچویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔ ایونٹ میں پاکستان نے  واحد کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی جب کہ آسٹریلیا اور انڈیا سے اسے شکست ہوئی اور ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے ساتھ میچ برابر رہے۔

Most Popular

To Top