Pakistan News

کولکتہ میں شرپسندوں نےغریبوں کی جھگیاں جلا ڈالیں

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہرکولکتہ کے شرپسندوں نے غریبوں کی جھگیاں جلا ڈالیں، آتشزدگی  کے نتیجے میں 700 سے زائد جھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کولکتہ کےمضافاتی علاقے سنتوش پورمہیش ٹلا میں ہفتےکے روزاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نےدیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے پرموجود جھگیوں کواپنی لپیٹ میں لےلیا، 700 سے زائد جھگیاں جلنے کی نتیجے میں ہزارسے زیادہ لوگ بےگھرہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ یہ کارروائی شرپسندوں  کی معلوم ہوتی ہےاوراس سلسلے میں مقامی لوگوں نےچند مشتبہ افراد کو پکڑ کرپولیس کے حوالے بھی کیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوروانہ کردیا گیا تھا تاہم انہیں آگ بجھانےکے کام میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ راستے میں ریلوے ٹریک موجود جسےعبورکرنا مشکل ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آگ کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ بااثرافراد نے یہ آگ لگوائی ہے کیوں کہ وہ ہمیں یہاں سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

Most Popular

To Top