Pakistan News

پاکستان سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں، نروپما راؤ

واشنگٹن: امریکا میں بھارت کی سفیر نروپماراؤ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈانٹرنیشنل اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔

نروپما راؤ کے مطابق پاکستان کے راستے افغانستان سے زمینی تجارت سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کے باوجود اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتے کہ وہ قریبی پڑوسی ہیں

Most Popular

To Top