World News

ہاشم آملہ پھر نمبر ون

دبئی : کرکٹ کے عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے اوپنر بلےباز ہاشم آملہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقی ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلئیرز ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مائیکل کلارک دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے، پاکستان کے یونس خان کی 9 ویں اور مصباح الحق کی 16 ویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ،عبدالرحمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلا اور وریندر فلاندر کا دوسرا نمبر ہے، فاسٹ بولر عمر گل دو درجے ترقی کر کے 19 ویں نمبر پر آ گئے، آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے

Most Popular

To Top